بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے عید میلے کا اہتمام

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع کو منانے کے لیے ایک شاندار عید میلے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی خاندانوں، بچوں، طلبہ، سفارتخانے کے حکام اور چینی دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام عید میلہ خوشی، یکجہتی اور برادری کے جذبے کو سمیٹے ہوئے تھا۔ اس نے حاضرین کو اکٹھے ہونے اور پاکستانی خصوصیات کے ساتھ عید منانے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

اس پرمسرت موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کو عید کی مبارکباد دی۔تقریب کی جھلکیوں میں روایتی پاکستانی کھانے، میٹھے اور بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp