آرمی چیف کی فوجی جوانوں کے ساتھ عید، ’امن کی حفاظت اجتماعی ذمہ داری ہے‘، جنرل عاصم منیر

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان ایجنسی، خیبرپختونخوا میں میران شاہ اور اسپن وام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

انہوں نے قوم کے لیے جوانوں کی غیر متزلزل لگن اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں

دورے کے دوران آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی کے منظر نامے پر ایک جامع بریفنگ حاصل کی، جس میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر امن اور استحکام کو فروغ دینے میں یادگار کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان پیش قدمیوں کو شہدا کی قربانیوں سے منسوب کیا، جو کہ خاص طور پر نئے ضم شدہ اضلاع اور پورے خیبر پختونخواہ میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ترقی پر دہشت گردی کے منفی اثرات پر زور دیتے ہوئے، آرمی چیف نے محنت سے حاصل کیے گئے امن کی حفاظت کے لیے اجتماعی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی آبادی پر زور دیا کہ وہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے مخالف عناصر کے خلاف مستعد رہیں۔

آرمی چیف کا جوانوں کو کہنا تھا کہ ’قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp