آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تذویراتی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے آرمی چیف نے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی، سعودی معاون وزیردفاع طلال عبداللہ العتیبی سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی کے درمیان ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں،دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، انہوں نے پاک سعودی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گرم جوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم