آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ راولپنڈی آمد: دشمن دراڑیں ڈالنے پر تُلا ہے، ہمیں یکجان ہونا ہوگا، جنرل عاصم منیر

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں مسیحی برادری کی کرسمس تقریب میں شرکت کی ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان میں مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے حقیقی ویژن پرعمل کرنے  اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی۔

قائد نے کہہ دیا تھا کہ ہر کوئی اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہے

انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھی جائے۔

آرمی چیف نے اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم پیدائش پر ان کے ویژن اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو کہہ دیا تھا کہ ہر کوئی اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہے۔

جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کو اعتراف کیا، اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کی جانب سے خوشیوں میں شریک ہونے پر سپہ سالار کا شکریہ ادا کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں