وفاقی وزیر کی خریداری ’’مہنگائی‘‘ کا کچھ احساس ہوا جناب ؟

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مہنگائی کے پچاس سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ اتحادی حکومت کو مہنگائی پر شدید ردعمل کا سامنا اس لیے کرنا پڑرہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف اس کا اصل بیانیہ مہنگائی ہوا کرتا تھا۔

 پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اس وقت کی اپوزیشن اور آج کی حکومتی جماعتیں مہنگائی مکاؤ مارچ نکالتی رہیں۔ اور خود فروری میں منی بجٹ منظور کر کے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس بھی لگائے۔ جس کے بعد عوام پر آئے روز کبھی پٹرول کی قیمتوں تو کبھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بم گرتے رہتے ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں وفاقی وزیر احسن اقبال خریداری کے لیے گئے اورانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس پرصارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حسن کاظمی نامی صارف نے احسن اقبال سے سوال کیا کہ مہنگائی کا کچھ احساس ہوا جناب؟

 مہنگائی سے ستائے ایک ٹوئیٹر صارف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب کب ایسی فوٹو شیئرکرے گا؟ عوام آپ سے حساب لے گی۔

کسی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے توجہ رمضان کی جانب مبذول کرائی اور قیمتیں کم کرنے کی درخواست کی۔ علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ رمضان میں تمام اشیاء پر بیس فیصد رعایت کریں۔

مہنگائی کی نئی لہر کا شکار کچھ صارفین کو تحریک انصاف کی حکومت کی یاد ستانے لگی۔  ایک صارف نے قیمتوں کا موازنہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا موازنہ کر لیں کہ آج کیا ہیں اور ایک سال قبل کیا تھیں ۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے