خیبر پختونخوا: عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کیا خدمات سرانجام دیں؟

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا میں ہنگامی خدمات سرانجام دینے والے ادارے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان نے عید الفطر کے موقع پر  ریسکیو 1122 کے مختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا، اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ واضح رہے کہ عید الفطر پر ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں جبکہ ریسکیو کے اہلکار صوبہ بھر میں خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد ایاز خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ریسکیو1122 نے عید الفطر کے پہلے دن 761 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ صوبے بھر میں مختلف واقعات کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبے بھر میں 148 ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔ 402 میڈیکل، 57 چھوٹے بڑے آتشزدگی کے واقعات جبکہ  16 لڑائی جھگڑا/ جرائم، 2ڈوبنے اور 13 دیگر واقعات رونما ہوئے۔ صوبے بھر میں 162 شدید زخمیوں و مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔صوبے بھر میں مختلف واقعات کے دوران 775 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp