جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کی مطابق، صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 30 سال تک عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران سپریم کورٹ کے لیے اپنا نام زیر غور نہ آنے پر نہایت سلیقے سے شکوہ کا اظہار کی تھا۔

3 اپریل کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو کے نام ایک خط میں انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ میں 4 ججز کی آسامیاں خالی تھیں لیکن آپ نے پختونخوا کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں صرف ایک جج کا تقرر کیا اور وہ بھی اپنے صوبے سے، بطور ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل مجھے امید تھی کی بطور سپریم کورٹ جج میرے نام پر غور کیا جائےگا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟