ٹک ٹاکر علشبہ انجم کا عفان کی منکوحہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم نے سابق منگیتر و انٹرپرینیور عفان ملک کی منکوحہ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا جس کے جواب میں عفان نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔

مزید پڑھیں

چند روز قبل عفان ملک نے ایک انسٹا اسٹوری کے ذریعے اپنی زندگی میں نئی محبت کی آمد کا ذکر کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر جاری کر کے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق بھی کردی ہے۔

عفان ملک نے انسٹاگرام پر چند تصاویر بطور پوسٹ جاری کیں جن میں ان کو نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھے دیکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے پوسٹ میں مسجد اور اپنی منکوحہ کی تصویر بھی شامل کی لیکن منکوحہ کا چہرہ واضح نہیں ہونے دیا۔

جہاں ایک طرف عفان ملک کے نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں وہیں دوسری جانب علشبہ انجم کا ایک کمنٹ بھی زیرگردش ہے جو انہوں نے عفان کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے سے قبل جاری کیا۔

علشبہ نے اس کمنٹ میں عفان ملک سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا، ‘مجھے کسی نے ٹک ٹاک چھوڑنے کو نہیں کہا تھا اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات ہوئی تھی، وہ اپنی ایکس کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں اور میں ان کے لیے خوش ہوں’۔

یاد رہے کہ عفان اور علشبہ کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ یہ مشہور ہوئی تھی کہ عفان ملک نے دین کی خاطر ٹک ٹاک چھوڑنے کے بعد یہ چاہا تھا کہ علشبہ بھی اس سب کو چھوڑ دیں لیکن وہ نہیں مانیں اس لیے عفان کو منگنی توڑنی پڑی۔

علشبہ انجم کے اس کمنٹ کے بعد عفان ملک نے شادی کی تصاویر جاری کیں اور علشبہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی منکوحہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ نہیں، ان کی اللہ سے مانگی گئی دعاؤں کا صلہ ہیں اور وہ ان سے شادی سے قبل صرف 3 مرتبہ ملے جن میں سے 2 مرتبہ فیملی ساتھ تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل