غلط بٹن دبانے پر خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے پر ایک امریکی خاتون نےلاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔

مزید پڑھیں

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ بلیکزبرگ کی ساؤتھ مین اسٹریٹ گئیں جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔

میریم نے کہا کہ ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی، وہ اس کے پاس گئیں اور جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ دوسرے بٹن پر پڑگیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔

انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے پانچ نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ یہ ان کی زندگی کی بہترین غلطی تھی اور انہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے ہیں تو ان کا دل تیزی سے دھڑکنے لگا اور اس طرح یہ واقعہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار حادثہ بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل