داڑھی اور مونچھوں کی چیمپیئن شپ میں 3 عالمی ریکارڈ بن گئے

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا میں داڑھی اور مونچھوں کی قومی چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والوں نے داڑھی، مونچھوں اور جزوی داڑھی کی لمبائی کے 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سالانہ ایونٹ، جو ہر سال بیئرڈ ٹیم یو ایس اے کی جانب سے مختلف جگہوں پر منعقد کیا جاتا ہے، اس سال کے میزبان شہر ڈیٹونا بیچ میں مین اسٹریٹ پیئر پر شرکا نے 3 ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

چیمپیئن شپ کے شرکا نے سب سے پہلے سب سے لمبی داڑھی رکھنے کے مقابلے میں حصہ لیا۔

چیمپیئن شپ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو ایک ساتھ قطار میں کھڑا کیا گیا، چیمپیئن شپ میں شریک افراد کے بالوں کو ایک ساتھ 86 افراد کی زنجیر میں جوڑا گیا، جس کی کل پیمائش 195 فٹ اور 3 انچ لمبی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے بعد منتظمین نے مونچھوں کی طویل ترین زنجیر کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی، جس میں 27 شرکاء نے 20 فٹ اور 4 انچ کا ریکارڈ توڑ لمبائی ریکارڈ کروائی۔

آخری ریکارڈ، داڑھی کی طویل ترین زنجیر میں صرف وہ شرکاء شامل تھے جن میں جزوی داڑھی شامل تھی۔

داڑھی کی جزوی زنجیر میں 24 شرکاء شامل تھے، ان کی لمبائی 42 فٹ اور 8 انچ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ تینوں ریکارڈ بنانے کی کوششیں کامیاب رہیں۔

بیئرڈ ٹیم یو ایس اے کے تخلیقی ڈائریکٹر برائن نیلسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میرے خیال میں یہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے آئیڈیل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی