شادی کیسے کامیاب بنائیں، ندا یاسر نے پاکستانیوں کو راز بتا دیا

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شادی کو کیسے کامیاب بنایا جاسکتا ہے، پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو اس حوالے سے خاص ٹپس بتا دیں۔

انٹرویو میں ندا یاسر سے سوال کیا گیا کہ اپنے کام کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے انہوں نے یاسر نواز سے اپنی شادی کیسے کامیاب بنائی اور کیا اس دوران کوئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا؟

ندا نے جواب میں کہا کہ کامیاب شادی کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے، لوگ محنت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن شادی ایک ہی ہوتی ہے اور اس کے لیے اور بھی زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سمجھوتہ اور ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے اور اس طرح شادی کو برقرار رکھا جاتا ہے، جس کی نئی نسل میں بہت کمی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان کے اور شوبز کے کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ان کے خلاف سازشیں کیں تاکہ دونوں میاں بیوی میں دراڑ آجائے لیکن جیسے ہی مجھے اس چیز کا احساس ہوا تو میں نے ان لوگوں سے میل ملاپ ختم کردیا، اور اپنی اس پالیسی کے زندگی میں واضح مثبت اثرات دیکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، حملے میں ایک فوجی زخمی

پانچ بڑوں کی ملاقات کا مطلب نہ ہی سمجھا جائے: بیرسٹر گوہر نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل کیس میں 17 ملزمان نامزد

پاکستان اور سری لنکا ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟