بہاولنگر واقعہ: سوشل میڈیا پر افسوسناک پروپیگینڈے سے کون سے سیاسی مقاصد حاصل کیے گئے؟

ہفتہ 13 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ روز پہلے بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس اور پاک فوج کی متعلقہ اتھارٹیز نے اس معاملے کو آپس میں بات چیت کے ساتھ حل کرتے ہوئے رفع دفع کردیا، لیکن اس دوران ایک افسوسناک بات یہ بھی سامنے آئی کہ کس طرح اس واقعہ کو سوشل میڈیا پر مضموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا۔

جیسے ہی یہ واقعہ ہوا مختلف نامی اور بے نامی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا کے اوپر ایک طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیا اور اس میں متعلقہ اداروں، اداروں سے جڑی ہوئی شخصیات اور مختلف اتھارٹیز کو بہت ہی واہیانہ طریقے سے ٹارگٹ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کا مین فوکس صرف اس بات پر تھا کہ پاک فوج اور پولیس کے درمیان انتشار پیدا کیا جائے اور اس سے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے اوپر جتنا بھی گند اچھالا جا سکتا ہے اچھالا جائے۔

لیکن پاک فوج اور پولیس اتھارٹیز نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے کو انتہائی خوش اسلوبی اور منطقی طریقے سے آگے بڑھایا۔

پاک فوج نے اس پر اپنا آفیشل بیان دیتے ہوئے اس واقعے کی پرزور مذمت کی اور پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا۔ ساتھ ہی اس معاملے کو حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے اس پر ایک جوائنٹ انکوائری کا بھی اعلان کیا جو اس معاملے پر ذمہ داران کا تعین کرے گی اور واقعے کے حقائق کو سامنے لے کر آئے گی۔

انسپیکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے بھی اس واقعے کے اوپر ایک تفصیلی بیان جاری کیا جس میں آئی جی نے پولیس فورس اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا کو اچھی طرح بے نقاب کیا۔

سارے عمل میں اگر اس کا بغور معائنہ کیا جائے تو یہ بات قابل تحسین ہے کہ اس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن کا جو حکم دیا گیا یہ سب سے احسن قدم ہے، کیونکہ اس عمل سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے اور ذمہ داران کا تعین بھی کیا جاسکے گا۔

علاوہ ازیں سب سے قابل تحسین بات یہ ہے کہ دونوں اداروں کی لیڈرشپ نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اس مسئلے کو انتہائی فراست کے ساتھ حل کیا۔

اس دوران وہ تمام ملک دشمن عناصر منظر عام پر آگئے جو دونوں اداروں کے درمیان ٹکراؤ کے لیے مختلف اشتعال انگیز باتیں کر رہے تھے، یہاں تک کہ پاک فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔

ایسے عناصر کا پروپیگنڈا، اداروں کے ذمہ دارانہ رویے اور عوام کی اداروں کی حمایت سے بے نقاب ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟