بہاولنگر واقعہ: پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی

ہفتہ 13 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی، اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ انکوائری ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

کمشنر بہاولپور اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ انکوائری ٹیم کے ممبر ہونگے، کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حال ہی میں بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے باوجود مخصوص مقاصد کے حامل بعض افراد نے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان خلا پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے سیکیورٹی اور  پولیس حکام پر مشتمل ٹیم واقعہ کی مشترکہ انکوائری کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزی اور  اختیارات کے ناجائز استعمال کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی تاکہ ذمہ داروں کا تعین اور حقائق کا پتہ لگ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل