شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں ڈیزل کا نعرہ لگانے والوں کو کیوں روکا؟

ہفتہ 13 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت مخالف 6 جماعتی اتحاد نے، جس میں پاکستان تحریک انصاف، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں، اپنی تحریک کا سلسلہ بلوچستان سے شروع کردیا۔

تحریک کے آغاز کی مناسبت سے ضلع پشین میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت، محمود خان اچکزئی اور سردار اختر مینگل سمیت اہم قائدین نے خطاب کیا۔ تاہم جلسہ عام کی جان شیر افضل مروت رہے۔

شیر افضل مروت نے پنڈال میں دبنگ انٹری ماری جس پر کارکنان نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران شیر افضل مروت کے حق میں کھلاڑیوں نے شدید نعرے بازی کی۔ کچھ دیر بعد شیر افضل مروت نے جلسہ عام سے خطاب میں مخالفین پر تنقید کے نشتر برسائے، اس دوران جلسہ عام سے ’مولانا ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگنا شروع ہو گئے جس پر شیر افضل مروت نے عوام کو ’مولانا ڈیزل کے نعرے لگانے سے روکا اور کہا کہ ’ڈیزل کے نعرے نہ لگاؤ ابھی ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ اس وقت تحریک میں شامل ہونے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ جمعیت اس تحریک میں شامل ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp