تحریک تحفظ آئین پاکستان، حکومت کو اپنی لپیٹ میں لے کر رہے گی: عمر ایوب

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل تحفظ آئین پاکستان کے بلوچستان میں 2 کامیاب جلسے ہوئے۔ خراب موسم اور انتظامیہ کی مداخلت کے باوجود ہم نے کامیاب جلسے کیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اس حکومت کو اپنے لپیٹ لے کر رہے گی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں شریف خلجی کو پی ٹی آئی جوائن کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ فارم 47 کے بیساکھیوں پر کھڑی حکومتوں کو عوام کا سیلاب بہا کر لے جائے گا۔ قیدی نمبر 804 نے عوام کو شعور دیا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ قاسم سوری اور سالار کاکڑ سخت دور سے گزر رہے ہیں۔ میں قاسم سوری اور سالار کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے۔ اسلام آباد کے 6 ججز کو زدکوب کیا جارہا ہے۔ نچلی عدلیہ کو بھی پریشرائز کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی خان صاحب کی کمزوری نہیں بلکہ قوت ہے۔ سویلین کے لیے آرمی کورٹس نہیں بلکہ سویلین کورٹ ہیں۔ ہم نے سپریم کورٹ میں آرمی کورٹس کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ بلوچستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ سب سے پہلے بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہوں گے پھر باقی پاکستان کے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی