ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کردیا، اب صارفین بغیر کسی پریشانی کے خودکار طریقے سے ایپل ڈیوائسز کی مرمت کروا سکیں گے۔ ایپل کی یہ نئی اپڈیٹ استعمال شدہ ایپل کے پرزوں کو مرمت میں استعمال کرنے کے قابل بنائے گی۔ کسٹمرز اور سروس فراہم کنندگان کو سیلف سروس ریپیر اسٹور سے پرزوں کا آرڈر دیتے وقت ڈیوائس کا سیریل نمبر فراہم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایپل اپنے کچھ فونز کے صارفین کو ڈیوائسز کی مرمت کے لیے پہلی بار استعمال شدہ لیکن اصلی پرزوں کے استعمال کی اجازت دینے والا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اجازت مرمت اسکیم میں کی جانے والی اپ ڈیٹ کے طور پر ہے۔
اس موسم خزاں میں آئی فون کے منتخب ماڈلز کے ساتھ شروع کرتے ہوئے، نیا عمل آئی فون صارف کی رازداری، تحفظ اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جبکہ صارفین کو مزید اختیارات کی پیشکش، مصنوعات کی لمبی عمر میں اضافہ، اور مرمت کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔
ایپل کے استعمال شدہ پرزے اب اصل فیکٹری کیلیبریشن کے ذریعے فراہم کی گئی مکمل فعالیت اور سیکیورٹی سے مستفید ہوں گے، بالکل نئے اصلی ایپل پرزوں کی طرح کام کریں گے۔
کمپنی کے مطابق اس نئی اسکیم کا اطلاق مخصوص ماڈلز پر ہوگا، جس کی شروعات رواں برس کے آخری حصے میں ہوگی۔
اس سے قبل صارفین کو مرمت کی جانے والی ڈیوائس کے سیریل نمبر کو ایپل کے فروخت شدہ نئے پرزے سے ملانا پڑتا تھا۔ اگر استعمال شدہ پرزہ متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو مرمت کیے جانے والے آئی فون میں ایک نوٹیفکیشن صارفین کو خبردار کرتا رہتا ہے کہ ایپل تبدیل کیے گئے پرزے کی تصدیق نہیں کرسکا۔
اس بات کی تصدیق کرنے کا عمل کہ آیا مرمت کا حصہ اصلی ہے یا نہیں آئی فون کی رازداری، سلامتی اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔ لیکن اب پرزوں جیسے کہ فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کے لیے استعمال ہونے والے بائیو میٹرک سینسرز کو دوبارہ استعمال کیا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق ایپل کے حقیقی پرزوں کے لیے کیلیبریشن، نئے یا استعمال کیے جانے کے بعد ڈیوائس پر ہوگی۔ اس کے علاوہ، مستقبل میں آئی فون کی ریلیز میں استعمال شدہ بائیو میٹرک سینسر کے لیے تعاون حاصل ہوگا۔
سب سے بڑھ کر مرمت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، کسٹمرز اور سروس فراہم کنندگان کو سیلف سروس ریپیر اسٹور سے پرزوں کا آرڈر دیتے وقت ڈیوائس کا سیریل نمبر فراہم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس میں لاجک بورڈ کو تبدیل کرنا شامل نہیں ہے۔
اب ایپل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے سسٹم کو بہتر بنایا ہے جس کے بعد نئے یا استعمال شدہ ایپل کے اصلی پرزوں کی انسٹالیشن کے بعد ڈیوائس میں سیٹنگ ہوجائے گی۔