2 منزلہ تیرتے گھر نے امریکیوں کو حیرت میں ڈال دیا؟

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر سان فرانسسکو کی خلیج میں کئی دنوں سے تیرتے نظر آنے والے 2 منزلہ گھر نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کیا ہوا تھا۔ لوگ جاننا چاہتے تھے کی 2 منزلہ تیرتا گھر کہاں سے وارد ہوا اور اس کی منزل کیا ہے؟

مزید پڑھیں

خبر رساں ادارے ’ڈیلی میل‘ کے مطابق اس گھر کو کچھ روز قبل پہلی بار سان فرانسسکو کی خلیج میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس تیرتے ہوئے گھر کے بارے میں متعدد قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ تیرتے گھر نے کچھ لوگوں کو فلم’Up‘ کی یاد دلا دی تھی جس میں ایک ایسا ہی گھر سمندر کے بجائے آسمان میں اڑتا ہوا نظر آتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گھر نے شہر کے دوسرے کنارے ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ سے سمندر میں تیرنا شروع کیا تھا۔ ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ چند سال قبل پانی پر رہنے والے 100 سے زائد افراد کا رہائشی علاقہ تھی لیکن اب حال ہی میں قریبی رہائشی شہریوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جس کے بعد یہ ہاؤس بوٹس کے ذریعے بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اب یہ ہاؤس بوٹ ریڈ ووڈ سٹی سے 2 دن کا سفر کرکے سان رافیل پہنچ گئی ہے، جہاں وہ اپنے نئے مسکن کی تلاش میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن

چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلائزیشن فیچر شامل، صارفین گفتگو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے

بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا

ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث

ویڈیو

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت ٹاکرا جاری، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ