فاسٹ بولر احسان اللہ کو کہنی میں تکلیف، تشخیص کے لیے انگلینڈ روانہ

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی میں ہونے والی تکلیف کی تشخیص کے لیے مانچسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کا پیر کو آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس معائنہ کریں گے۔

سرجن پروفیسر ایڈم واٹس کو ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت ہے۔

احسان اللہ نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے شرکت کی تھی، اس لیے فرنچائز کی جانب سے ان کے چیک اپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پیرنٹ باڈی کے طور پر احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید تفصیلات بولر کی کہنی میں تکلیف کی تشخیص کے بعد بتائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp