پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز، نیوزی لینڈ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں ابتدائی 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ جب کہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر

ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ اسکواڈ

مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

نیوزی لینڈ سیریز کے لیے محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے سینیئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ دنوں سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی ہوگی، یہ پالیسی کپتان پر بھی لاگو ہوگی، تاہم اس وقت نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق رضوان اس ذمے داری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ساتھ ہی شاداب خان کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض 5 رکنی ایمپائیرز پینل میں شامل ہیں۔ زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ کو سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

اظہر محمود نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2 ہزار 421 رنز بنائے۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے 2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بولنگ کوچ تھے۔

پی سی بی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر) منصور رانا (ٹیم منیجر) اظہر محمود (ہیڈ کوچ) محمد یوسف (بیٹنگ کوچ) سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ) آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ڈریکس سیئمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ (اینالسٹ) ارتضی کمیل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)،زین مقصود (وڈیو گرافر) ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر) اور محمد عمران (میسیور) بھی قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف
کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp