پہلی فلم بنانے کے لیے والد کی جائیداد بیچنے والا بالی وڈ اداکار

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم بنانے کے لیے والد کی جائیداد تک فروخت کردی۔

بال وڈ اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اینکر کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

رندیپ ہودا نے کہاکہ میں نے اپنی پہلی بائیوگرافیکل فلم ’سواتنترا ویر ساورکر‘ بنانے کے لیے والد کی جائیداد کو فروخت کردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میرے والد کی ممبئی میں کچھ جائیداد تھی جس کو فروخت کرکے میں نے وہ رقم فلم پر لگادی۔

رندیپ ہودا نے مزید کہاکہ فلم کے کردار کے لیے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، یہاں تک کہ نیند کی گولیاں بھی اثر کرنا چھوڑ گئی تھیں۔

انہں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں یہ فلم بنانے سے منع کیا مگر وہ فیصلہ کرچکے تھے اور رسک لے لیا۔

یاد رہے کہ رندیپ ہوداد کی فلم’سواتنترا ویر ساورکر‘ 22 مارچ کو ریلیز ہوئی جس نے اب تک 13 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟