36 سال تک صبر کرنے کے بعد دوسری شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کا انکشاف

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں کی پُر زور فرمائش پر انہیں اپنے شوہر اقبال حسین سے ملوا دیا۔

یو ٹیوب چینل پر کیے جانے والے اپنے وی لاگ میں اداکارہ بشریٰ انصاری پہلی بار اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے آئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ سب مجھ سے سوالات پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ کیا آپ اکیلی رہتی ہیں؟ تو آج آپ کے تمام سوالات کے جواب پیش ہیں۔

اپنے وی لاگ میں دونوں میاں بیوی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کسی بھی بڑی عمر کی خاتون یا مرد کی شادی کو جرم تصور کیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی لائق تحسین نہیں۔ اداکارہ نے بتایا’ ہم ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے۔ اس دوران ڈائریکٹر اقبال حسین نے مجھے پرپوز کیا اور کہا کہ ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں، کیوں نہ زندگی ایک ساتھ گزاری جائے، اس لیے ہمیں شادی کر لینی چاہیے‘۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا’ دوسری شادی کرنا بہت مشکل فیصلہ تھا، شروع میں تو میں شادی کے لیے راضی نہیں تھی لیکن پھر قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے سمجھانے پر میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ میرے خاندان کے علاوہ شوبز انڈسٹری کی دوستوں نے بھی اس فیصلے میں اقبال ہی کی حمایت کی اور اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا کیونکہ میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھی‘۔

بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین نے کہا’ میں سنبل آپا، اسماء عباس کے شوہر اور نیلم آپا کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور بشریٰ کو مجھ سے شادی کے لیے راضی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہ ہمارے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا‘۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار جنوری 2020 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں طلاق لیے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے دسمبر 2020 میں ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن بچوں کی وجہ سے انہوں نے 36 سال صبر کیا اور بچوں کے ہاں بچے ہونے کے بعد طلاق لی‘۔

بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ڈرامہ نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے