کراچی: تھانے میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ، حقائق سامنے آگئے

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے درخشاں تھانے کے لاک اپ میں گزشتہ روز ایک ملزم کی ہلاکت کے کیس میں نئے حقائق سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق، علاقہ مجسٹریٹ رات گئے درخشاں تھانے پہنچے۔ انہوں نے ملزم معیز کی گرفتاری، اس پر مبینہ تشدد اور اس کی ہلاکت کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

مجسٹریٹ نے ملزم کی لاش اپنی تحویل میں لی اور زیر حراست ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ڈیوٹی افسر کے بیانات بھی لیے۔ انہوں نے ایس پی نیئر کے محافظوں اور اسکواڈ اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ملزم کی لاش پر تشدد کے نشانات ملے ہیں، ذرائع

دریں اثنا، جناح اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم معیز کی لاش پر تشدد اور اندرونی چوٹوں کے نشانات ملے ہیں، تاہم ایم ایل اور پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ملزم معیز کی لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا، پوسٹ مارٹم اور ایم ایل کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ درخشاں تھانے کے لاک اپ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او درخشاں کو معطل کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، واقعہ کا مقدمہ ساحل تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں ایس ایچ او علی رضا اور اے ایس آئی فیصل احمد کو نامز کیا گیا ہے۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز 3 بجکر 20 منٹ پر ملزم معیز کی حوالات میں موت کی اطلاع ملی، ایس ایچ او اور اے ایس آئی نے گرفتار ملزم کو تفتیشی پولیس کے حوالے نہیں کیا۔

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کی موت میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی ملوث ہیں، گرفتار ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی