ٰالیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں سے متعلق بڑا دعوی

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں کی ایک نئی ریسرچ کے مطابق الیکڑک گاڑیوں کی ری چارج ہونے والی بیٹریاں اب باآسانی سُپر چارج کی جاسکیں گی۔ یہ بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں کی رینج بہت زیادہ بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ ریسرچ روایتی لیتھیئم آئن بیٹریوں کو سولِڈ اسٹیٹ سوڈیم بیٹریوں سے بدلنے میں مدد دیں گی جو سستی بھی ہیں اور محفوظ بھی۔ سولڈ اسٹیٹ سوڈیم بیٹریاں ایسے مٹیریل سے بنائی جاتی ہیں جو لیتھیئم آئن بیٹریوں کے پرزوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، تاہم اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اب تک مشکل ثابت ہوئی ہے۔

جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دریافت ہونے والا نیا عمل اعلیٰ کنڈکٹیو الیکٹرولائٹ کی وسیع پیمانے پر تالیف کے ذریعے اس مشکل سے نمٹا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اتسوشی سکوڈا کا کہنا تھا کہ یہ نیا عمل تقریباً ہر قسم کی سوڈیم کی حامل سلفائیڈ مٹیریل کی پیداوار (بشمول ٹھوس الیکٹرولائٹ اور الیکٹروڈ ایکٹیو مٹیریلز) میں کارآمد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی طریقہ کاروں کے مقابلے میں یہ عمل اعلیٰ کارکردگی دِکھانے والے مٹیریل حاصل کرنا آسان بناتے ہیں۔ لہٰذا سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ عمل مستقبل میں یہ مٹیریل بنانے کے لیے بنیادی طریقہ کار بن جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے والے ہیں؟

بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں روہنگیا کیس، میانمار کٹہرے میں

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘