قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیوی سامعہ آرزو کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری خوبصورت شریک حیات کو سالگرہ مبارک ہو، آپ ان چند سالوں میں میری طاقت بنی رہیں اور میری سب سے بڑی پرستار ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ میں بھی آپ کا سب سے بڑا پرستار ہوں کیونکہ آپ بہت مہربان اور خیال رکھنے والی انسان ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر جاری پیغام میں حسن علی کا کہنا تھا ’میں شکر گزار ہوں کہ آپ کے ساتھ اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش کروں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے لیے مزید کئی سال خوشیوں سے بھرے ہوں گے‘۔
Happy birthday to my beautiful better half 🫶🏼 You have been my strength throughout these years and my biggest fan and the truth is that even I am your biggest fan because you're a very kind and caring human. Grateful that I'll be raising my two daughters with you, I hope you have… pic.twitter.com/9euRashKgP
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) April 16, 2024
واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’ہیلینا حسن علی‘ رکھا جبکہ دوسری بیٹی فروری 2024 میں ہوئی جس کا نام ہیزل حسن علی رکھا گیا۔