پاکستان تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن سے قبل دھاندلی کا بازار گرم ہے جبکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ ہم سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرے ہم ویلکم کہیں گے۔
عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہیں انہیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین کے نام سے 6 جماعتوں کا اتحاد بن چکا ہے، ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں کیونکہ پاکستان الیکشن میں دھاندلی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے 2019 میں حکومت گرانے کا کہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بہاولنگر واقعے کی انکوائری بھی ایک جج کی زیرنگرانی ہونی چاہیے۔ اور حقائق سامنے آنے چاہییں۔
عمر ایوب نے کہاکہ ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔