فیض آباد دھرنا کیس: تحریک لبیک کو کلین چٹ مل گئی، الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لے لیا

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیض آباد دھرنا کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلہ پرعمل در آمد رپورٹ جمع کروا دی جس میں تحریک لبیک کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات اور فارن فنڈنگ الزامات پر کلین چٹ دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے متن کے مطابق تحریک لبیک کی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ مانگی تھی جس کے مطابق تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے فنڈنگ ذرائع کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، سکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کو 15 لاکھ ممنوعہ ذرائع سے موصول ہوئے۔ تحریک لبیک پارٹی کے لیے 15 لاکھ کی رقم آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

رپورٹ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تحریک لبیک کو وصول چھوٹی رقم کو غیر ملکی فنڈنگ قرار نہیں دیا جا سکتا، اس کے علاوہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے معلوم ہو کہ ٹی ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن انکوائری کے بعد تحریک لبیک کے خلاف نوٹس واپس لے لیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلہ پرعمل در آمد بھی

پیمرا کا فیض آباد دھرنا کیس میں جواب

ادھر پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے تمام احکامات پر من و عن عمل کر چکا ہے۔

جواب میں پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو مذہبی معاملات نشر کرنے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی تھی۔  فیض آباد آپریشن کے دوران بھی ٹی وی چینلز کو لائیو کوریج سے منع کیا گیا تھا۔

پیمرا نے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ ادارے نے ہدایات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کی نشریات بند کر دی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر 24 گھنٹے بعد نشریات بحال کی گئیں۔

پیمرا کے مطابق بعض صحافیوں نے 2 نجی چینلز کی نشریات بندش کی شکایت کی تھی۔ جب کہ پیمرا نے کسی نیوز چینل کو بند کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی تھی۔

کردیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل ادارک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!