خیبرپختونخوا: سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول اور مراعات ختم، اسٹاف بھی واپس

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کر دیا، جس کے بعد سابق وزرائے اعلیٰ سردار مہتاب عباسی، امیر حیدر ہوتی، صابر شاہ، پرویز خٹک اور محمود خان سے پرائیویٹ سیکریٹریز کی خدمات بھی واپس لے لی گئیں۔

وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور نے سابق وزرائے اعلیٰ سے تمام سہولیات اور مراعات واپس لینے کا اعلان کیا تھا جس کی باقاعدہ منظوری پہلے کابینہ اجلاس میں دی گئی تھی۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ صوبہ سابق وزرائے اعلیٰ کو سہولیات اور مراعات دینے کا متحمل نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے تمام سابق وزرائے اعلیٰ سے سرکاری گاڑیاں، پولیس سیکیورٹی اور پرائیوٹ سیکریٹریز کی خدمات واپس لینے کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp