نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔

یاسمین راشد نے موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 130 کے فارم 45 کے مطابق وہ جیتی ہوئی ہیں۔ نواز شریف کو فارم 47 میں دھاندلی سے جتوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں نواز شریف نے 2 حلقوں سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم انہیں مانسہرہ کے حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نواز شریف نے این اے 130 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی، تاہم ان کا الزام ہے کہ انہیں دھاندلی سے ہرایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp