جبر و تشدد کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس شامل کیا جائے، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز کا خط

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے ایک خط کے ذریعے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے اپیل کی ہے کہ نا مساعد حالات میں پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس پارٹی میں شامل کیا جائے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنماؤں اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے خط میں لکھا کہ 9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات، دباؤ اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لیے پارٹی چھوڑ دی۔ ایک سال گزارنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بانی چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شاملِ ہونا چاہتے ہیں وہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لیے بھیجے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp