متنازع ٹوئٹس کا معاملہ: اعظم سواتی کو 11 گھنٹے بعد سائبر کرائم سینٹر سے جانے کی اجازت

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر 11 گھنٹے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سینٹر سے جانے کی اجازت مل گئی۔

اعظم سواتی عدالتی حکم پر ایف آئی اے سینٹر میں انکوائری میں شامل ہونے کے لیے آئے تھے تاہم انہیں وہاں بٹھا کر رکھا گیا اور وکلا سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا۔

دن کے وقت رابطہ منقطع ہونے پر اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے پی ٹی آئی رہنما کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو سیکشن 491 کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے بیلف کو ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر پر ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

 اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج احمد محمود نے کہاکہ اعظم سواتی کو 18 اپریل کو عدالت میں پیش کیاجائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے 20 اپریل سے قبل اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp