مراد سعید اور اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد گرتاریوں سے بچنے کے لیے روپوش پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزرا سینیٹر اعظم سواتی اور مراد سعید  نے پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپوں اور مقدمات کی تفصیل نہ دینے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزرا اعظم خان سواتی اور مراد سعید  نے اپنے وکلا قاضی انور ایڈوکیٹ، شاہ فیصل اتمانخیل اور قیصر علی شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پیٹشن دائر کی ہیں۔ جس میں استدعا کی ہے کہ انہیں گرفتار نہ کیا جا ئے، وہ دونوں عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کو تیار ہیں۔

رٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موقف اپنایا ہے کہ پولیس بغیر کوئی وجہ بتائے درخواست گزاروں کے گھروں پر چھاپے مارہی ہے۔ مزید لکھا ہے کہ درخواست گزاروں نے پولیس اور دیگر فریقین سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے درخواست دی لیکن ان کو ابھی تک تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ اور مقدمات کی تفصیل فراہم نہ کرنا غیر قانونی ہے۔

رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف کتنے مقدمات درج کیے گئے ہیں اس کی تفصیل عدالت کو فراہم کی جائے، سابق وزرا نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ پولیس کو گھروں پر چھاپے مارنے سے روکا جائے۔

رٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید  پرامن اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔ دونوں سیاسی طور پر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ ان کو ان کے قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اور مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ  میں دائر درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور سیکرٹری ہوم کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9مئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد خیبر پختونخوا میں مراد سعید سمیت اہم رہنما روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ان کے گھروں اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک 9مئی کے پرتشدد مظاہروں میں 7سابق اراکین اسمبلی سمیت 2500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں