این اے 8 باجوڑ: ضمنی انتخابات کے امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکا

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں حلقہ این اے 8 کے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی کو سٹرک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) بخت منیر نے بتایا ہے کہ اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اخونزادہ چٹان جلسے سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔

ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا خیزمواد سڑک کنارےکھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جونہی اخونزادہ چٹان کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ماموند بادان روڈ پر پیش آیا۔ جہاں پولیس کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اخونزادہ چٹان کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوا جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم پی پی پی رہنما اور ان کے ساتھ اور محافظ محفوظ رہے۔ دھماکے کے فورا بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کر رہی ہے۔

یار رہے کہ خیبر پختونخوا کے2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات 21 اپریل کو ہونے جائے رہے ہیں۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ پر سات امیدوار میدان میں ہیں اور الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 366 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ 6 لاکھ 72 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے رہی کا استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران اسی حلقے میں آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، وہ این اے 8 اور  پی کے 22 سے امیدوار تھے جس کے بعد یہاں الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان