پنجاب اسمبلی کے ملازم کی خودکشی کی کوشش، اسمبلی کی پرانی عمارت سے چھلانگ لگا دی

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے ملازم اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے کود کر چھلانگ لگا دی۔

حاجی محمد یوسف سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، اسمبلی ملازمین نے فوری طور ریسکیو والوں کو اطلاع دی۔ حاجی یوسف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وہاں موجود دیگر ملازمین کے مطابق حاجی محمد یوسف صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے، ٹیلی فون پر کسی سے گفتگو کے بعد حاجی محمد یوسف نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔

واضح رہے حاجی یوسف کا شمار پنجاب اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp