بارش برسانے والے سسٹم نے رخ بدل لیا، کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارش برسانے والے سسٹم کے رخ بدلنے پر آج کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ بوندا باندی جاری ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم نے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے، جس کے باعث آج کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، لسبیلہ، یونیورسٹی روڈ، ٹیپو سلطان روڈ پر بوندا باندی جاری ہے، بوندا باندی کا سلسلہ شام تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ کل مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔

چیف میٹرلوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق لو پریشر سسٹم دبئی اور بلوچستان میں تیز بارش کا سبب بنا، اس سسٹم سے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
’سسٹم کا رخ مشرق کے بجائے شمال مشرق ہوگیا ہے کراچی، ٹھٹھہ سجاول وغیرہ میں ہلکی بارش یا بوندہ باندی ہوسکتی ہے۔‘

علاوہ ازیں آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بیشتر مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اوراسلام آباد میں بیشتر مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری متوقع ہے۔

18 اور 19 اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp