چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔

چیف جسٹس کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس معمول کے مطابق لاہور میں ہیں، اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری نے خطاب کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ موجود تھے جبکہ مہمانوں کی گیلریز میں غیرملکی سفیر بھی براجمان نظر نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp