پولیس نے مریم نواز اور راناثناءکے کہنے پر زمان پارک میں غنڈہ گردی کی،پرویزالہٰی

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پولیس نے زمان پارک میں غنڈہ گردی کی ہے اور یہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر راناثناءاللہ کروا رہاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے پولیس سے سرچ وارنٹ کا پوچھا تو پولیس نے کہا کہ ہم نہیں دکھائیں گے حالانکہ عدالت نے پولیس کو سرچ وارنٹ لے کر جانے کی اجازت دی تھی۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اگر ایسے ہی پولیس نے غنڈہ گردی کرنی ہےا ور چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنا ہے تو پھر فلسطین،مقبوضہ کشمیر اور یہاں میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے بھی عدلیہ نے انصاف دیا اور اب بھی عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے اب اس غنڈہ گردی کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے جس پر ہرصورت عملدر آمد ہوگا اور ہمارے مخالفین کو اس میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس وقت حکمران جو حرکتیں کررہے ہیں اس سے عمران خان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہورہاہے اور سوئی ہوئی قوم کو اب جاگنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا