کراچی میں غیر ملکیوں کی وین پر خودکش حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں وین پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے، پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق جس وقت گاڑی میں دھماکا ہوا اس وقت فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے انہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں وین پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں 5غیر ملکی سوار تھے، وین میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق غیرملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف، دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ابتک 3 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان، سلمان رفیق شامل ہیں، زخمی ایمرجینسی میں زیر علاج ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں، زخمیوں میں 2 سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شامل ہے، پولیس کے مطابق مارا گیا دوسرا دہشت گرد بھی خود کش بمبار تھا، دہشت گرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا تھا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفیتش کے مطابق حملہ آور پیدل تھے، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم،ایس ایم جی، اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی موجود تھیں جو ایک بیگ میں تھیں۔

ملازمین کی جس وین کو نشانہ بنایا گیا اس کے پیچھے اسی کمپنی کے افسر کی گاڑی بھے تھی اور افسر کی گاڑی کے پیچھے کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کی گاڑی تھی، ابتدائی طور پردہشت گردوں نے وین پر فائرنگ کی، وین کے پیچھے موجود سیکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کی، سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے