کچلاک: دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، 12 افراد زخمی

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچلاک میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کی تحصیل کچلاک کے علاقے کلی کتیر کی ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں لوگ افطار کر رہے تھے دھماکے سے 6 پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔

دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں یہ دوسرا بم دھماکا ہے ۔ اتوار کو خضدار کے تجارتی مرکز میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کی کچلاک میں دھماکے کی مذمت

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے میڈیا کو بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جاررہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp