بلوچستان: ڈیڑھ ماہ بعد 14 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی 14 رکنی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

14 رکنی صوبائی کابینہ میں علی مدد جتک، صادق عمرانی، سردار سرفراز ڈومکی، بجٹ کاکڑ، سلیم کھوسہ، راحیلہ حمید درانی، شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو، سردار عبدالرحمان کھیتران، ظہور بلیدی،  طارق مگسی، ضیا لانگو، نور محمد دمڑ اور سردار فیصل جمالی شامل ہیں۔

وزراء نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل وزرا کو جلد ہی محکمے بھی تفویض کر دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان