ایمل ولی خان کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کااعلان

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ میں نے سینیٹ سے استعفیٰ لکھ دیا ہے کیونکہ وزارتیں اور عہدے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔

ولی باغ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنیٹر بننے سے صاف انکار کیا تھا،میرے انکار پر آصف زرداری نے اسفندیار ولی خان سے رابطہ کیا اور اسفندیار ولی خان نے بھی مجھے سینیٹ بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

آصف زرداری نے مجھے بلوچ اور پختون قوم سمیت محکوم اقوام کی آواز بننے کا کہا۔سنیٹر منتخب کرانے پر صدر آصف زرداری اور اےا ین پی بلوچستان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ الیکشن کے بعد پارٹی کوسینیٹ سمیت صوبے کی گورنر شپ کی آفر ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیسوں کی خاطر ہمیں دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی یے،خطے میں خراب حالات کا اثر براہ راست بلوچستان پہ پڑے گا،چائنیز اسلام آباد میں محفوظ لیکن ہمارے صوبے میں غیر محفوظ ہیں ۔

شانگلہ واقعہ کی تحقیقات سمجھ سے بالاتر یے،واقعہ مالاکنڈ میں ہوتا ہے لیکن ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کو ہٹایا گیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ آئی جی خیبر پختون خواہ کا بہنوئی ہے،شانگلہ واقعہ پر آئی جی خیبر پختون خواہ کو کیوں معطل نہیں کیا گیا ؟

تحفظ آئین تحریک کا مقصد عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے،فارم 45 اور فارم 47 میں پوری جمہوریت کو لپیٹ لیا گیا۔غلط پالیسیوں کے باعث صوبہ معاشی طور پر ختم ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں