ایلون مسک نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم شخصیت ایلون مسک نے بھی امریکا میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ‘ٹک ٹاک’ پر پابندی کی مخالفت کردی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں آج ایک بل پیش کیا جائے گا جس میں ٹک ٹاک کو اپنی پیرنٹ چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے علیحدگی اختیار کرنے یا پابندی کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے گا، اس بل کے تحت بائٹ ڈانس کو اپنے ٹک ٹاک میں اپنے کنٹرولنگ حصص فروخت کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت ملے گا ورنہ ایپ کو امریکا میں بلاک کردیا جائے گا۔

اب ایلون مسک نے ایکس پراپنی ایک پوسٹ میں اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس کو متوقع فائدے کے باوجود امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔


ایلون مسک نے ٹک ٹاک پر پابندی کے اقدام کو آزادی اظہارِ رائے کے منافی قرار دیا۔

ایکس پرایلون کے پیغام پر تبصروں میں متعدد ایکس صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ٹِک ٹاک پر پابندی ایک ایسی نظیر قائم کرے گی جسے دیگر سوشل میڈیا اور میسجنگ سروسز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن یقین دہانی کرواچکے ہیں کہ اگر ٹک ٹاک پر پابندی کا بل امریکی سینیٹ سے بھی منظور ہوجاتا ہے تو وہ اس پر فوراً دستخط کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp