باڈی اسپرے کا انوکھا استعمال، خوشبو سے مینڈوں پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں بھیڑیں پالنے والے ایک کسان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے مینڈوں کے جارحانہ روّیے کو روکنے کے لیے ایک حیرت انگیز حل تلاش کیا ہے- کسان ایکس باڈی اسپرے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مینڈوں کو روزانہ پرسکون کر دیتا ہے اور وہ لڑنا بند کر دیتے ہیں۔

انگلینڈ میں نارفوک سفوک سرحد پر بھیڑیں پالنے والے سیم برائس کا کہنا ہے کہ فیس بک گروپ لیڈیز ہو لیمب کے دیگر کاشتکاروں نے انہیں بتایا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں جہاں ایکس ٹریڈ مارک دستیاب نہیں ہے، وہاں لیمب نامی باڈی اسپرے کی افریقی قسم، جسے لینکس کے نام سے جانا جاتا ہے، ان ہارمونز کو پر سکون کر دیتا ہے جو مینڈوں کو ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ روّیہ اپنانے پر مجبور کرتے ہیں۔

برائس نے صحافیوں کو بتایا کہ جب سے انہوں نے جانوروں پر بھاری خوشبو دار باڈی اسپرے کا استعمال شروع کیا ہے، اس کے ریوڑ میں کوئی لڑائی جھگڑا یا بھونچال نہیں آیا، مینڈے بالکل پر سکون ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینڈوں کو پرسکون کرنے کے لیے باڈی اسپرے کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔

برائس نے بتایا کہ ’ ہم میں سے بہت سے لوگ ملک بھر میں یہ کام کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اب دنیا بھر میں بھی اس کا استعمال ہونے جا رہا ہے۔

بھیڑ وں پالنے والے کچھ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ باڈی اسپرے صرف مینڈوں کو پرسکون رکھنے کے لیے ہی اچھا نہیں ہے بلکہ ایک چرواہے کیٹلن جینکنز کا کہنا ہے کہ وہ لاوارث میمنوں کو اپنانے کے لیے بھیڑوں کو تیار کرنے کے لئے بھی اسی قسم کے سپرے کا استعمال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھیڑیں اپنے بچوں کو سونگھ کر پہچانتی ہیں اور باڈی اسپرے کا استعمال انہیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ یہ میمنہ ان کا ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp