پی ایس ایل فائنل: لاہور نے ملتان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 (پی ایس ایل)کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرا دیا۔

لاہور قلندرز دو مرتبہ پی ایس ایل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ لاہور قلندرز نے اپنے دونوں فائنل ملتان کے خلاف ہی جیتے ہیں۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 جبکہ فخر زمان نے 34 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 3 جبکہ خوشدل شاہ، احسان اللہ اور شیلڈن کوٹرل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی رسو نے 32 گیندوں پر 52 جکہ کپتان محمد رضوان نے 23 گیندوں پر 34 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ نے 12 گیندوں پر 25 اور کیرون پولاڈ نے 16 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ راشد خان نے 2 کھلاٹیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp