کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، لیکن کیوں؟

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمشنر کراچی نے 23 اپریل کے روز کراچی میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،  اس موقع پر تمام نجی و سرکاری اداروں سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

کمشنر ہاؤس کراچی کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے جس کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایرانی وفد کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کرے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp