کراچی: 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کل 23 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گے، اس سے قبل کمشنر کراچی نے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی نے 7 روز کے لیے شہر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی ہے۔

کمشنر نے 22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے۔

کمشنر کراچی نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اس وقت وفد کے ساتھ اسلام آباد میں موجود ہیں، وہ کل لاہور اور پھر کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

اس سے قبل کمشنر کراچی نے ایرانی صدر کے دورے پر سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 اپریل کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp