دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، گجرات میں ریٹرننگ آفیسر سے نہیں ملنے دیا جارہا، بیرسٹر گوہر

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو گجرات میں پولیس نے روک لیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم ‏ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن پولیس والے ملنے نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏میڈیا کو بھی ریڑننگ آفیسر کے دفتر میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ‏سارا دن میڈیا نے دکھایا کہ کس طرح سے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے گئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ‏پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ اوپر سے اجازت ملے گی تو آپ کو جانے دیں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں میں انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی اور اب نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد بھی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp