بلوچستان ضمنی الیکشن:  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دھاندلی، پولنگ عملے کو اغوا کرنے کا الزام

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے پولنگ عملے کو اغوا کر کے دھاندلی کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسینیئر رہنما رحیم زیارتوال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر داؤد شاہ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پو لنگ اسٹیشنز نمبر 72,96,98,99کے عملے کو اغوا کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما رحیم زیارتوال نے الزام عادی کیا کہ کمشنر کو عملے کے اغوا ہونے کی اطلاع دی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا گئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کوقلعہ عبد اللہ کے حلقہ میں ہونے والی صورت حال کے متعلق بتا چکے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے عملے کو زودکوب کر کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رحیم زیار توال کا کہنا تھا کہ اتوار کو قلعہ عبداللہ میں سپریم کورٹ نے الیکشن کا اعلان کیا تھا۔20 دن قبل الیکشن  کمیشن کو تحریری طور پر بھی لکھ کر دے چکے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کسی دوسرے ضلع سے تعینایت کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں موبائل سروس اور نیٹ مکمل طور بند کر دیا گیا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کو حقیقی زندگی میں ’ابوبکر‘ چاہیے تو بیٹوں کی تربیت بھی ایسی کرنا ہوگی، سعدیہ امام

پی ایل ایل نے ایل این جی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع کر دی

شہزادہ ہیری کی سسرالی فیملی میں نیا تنازع، میگھن مارکل کے والد سنگین الزامات کے تحت گرفتار

پاکستان اور سوڈان کا سیکیورٹی اور سائبر کرائم سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت: اپوزیشن رکن پارلیمان پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی ذمہ دار قرار، ابھیشیک بینرجی کی عدلیہ اور پولیس پر سخت تنقید

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟