پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرا دیا۔
لاہور قلندرز دو مرتبہ پی ایس ایل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی اور اپنے دونوں فائنل ملتان سلطانز کے خلاف ہی جیتے ہیں۔
"Tears, Hugs, Smiles"
Watch complete winning moments of HBL PSL 8 Final
YT: https://t.co/mAVUO95vKq#HBLPSL8 #SabSitarayHumaray #sochnabemanahai #qalandarhum #QalandarsCity pic.twitter.com/LOx35DGKlL
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 18, 2023
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 جبکہ فخر زمان نے 34 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 3 جبکہ خوشدل شاہ، احسان اللہ اور شیلڈن کوٹرل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی رسو نے 32 گیندوں پر 52 جکہ کپتان محمد رضوان نے 23 گیندوں پر 34 رنز بنائے جکبہ خوشدل شاہ نے 12 گیندوں پر 25 اور کیرون پولارڈ نے 16 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ راشد خان نے 2 کھلاٹیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔