پرویز الہیٰ اڈیالہ جیل سے منتقلی کیس: عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے منتقل نہ کرنے اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ یہ نہ ہو ہم آرڈر پاس کریں اور اُس پر عمل نہ ہو، وکیل نے ہاؤس اریسٹ کی درخواست دائر کرنے کا مؤقف اپناتے ہوئے عدالت سے درخواست زیر التوا رکھنے کی استدعا کر دی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے پرویز الہیٰ کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تو جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ یہ نہ ہو ہم آرڈر پاس کریں اور اُس پر عمل نہ ہو۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو سزا یافتہ ہونے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیرون ملک بھیجا گیا، پرویز مشرف کو بھی ہاؤس اریسٹ رکھا گیا، حکومت اگر اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو تو عدالت مداخلت کرسکتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الہیٰ کا اسلام آباد میں کوئی گھر ہے؟ کیا آپ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ہاؤس اریسٹ کی درخواست دی ہے؟ وکیل سردار عبدالرزاق نے بتایا کہ پرویزالہیٰ کے خلاف تمام مہم حکومت کی طرف سے ہی چلائی جا رہی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ اپنے تمام قانونی تقاضے تو پورے کریں، اگر آج آپ کی کوئی درخواست ہوتی تو ہم سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بلا لیتے۔ قیصرہ الہیٰ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی کی طبیعت بالکل ٹھیک نہیں، میں نے جیل میں ان سے ملاقات کی، پرویز الہی وہیل چیئر پر آئے تو انہوں نے کہا میری طبیعت ٹھیک نہیں۔

وکیل نے ہاؤس اریسٹ کی درخواست دائر کرنے کا مؤقف اپناتے ہوئے عدالت سے درخواست زیرالتوا رکھنے کی استدعا کی تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل