پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے ہیں۔ پیداواری آزمائش کے دوران کنویں سے یومیہ 1 ہزار 40 بیرل تیل اور 2 اعشاریہ 5 لین مکعب فٹ گیس کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔

ترجمان ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے مطابق سندھ میں واقع ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں کھودے جانے والے کنویں شوال-1 سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ شوال-1 پر 27 جنوری 2024 سے کام شروع کیا گیا تھا اور اسے غازی فارمیشن میں 1 ہزار 136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

پیداواری آزمائش کے دوران کنویں سے یومیہ 1 ہزار 40 بیرل تیل اور 2 اعشاریہ 5 لین مکعب فٹ گیس کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی فہیم حیدر نے اسے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دریافت کی کوششوں اور نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے یہ سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اب اس دریافت کا اندازہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس کی حد کو ثابت کیا جاسکے اور اس کے ترقیاتی اختیارات کا جائزہ لیا جا سکے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے بھی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پیٹرولیم کی تلاش اور پیداواری سرگرمیوں میں ایم پی سی ایل کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی پریس ریلیز

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم پی سی ایل کا مقصد ملک میں ہائیڈرو کاربن کی گرتی ہوئی پیداوار کو روکنے کے لیے موجودہ شعبوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار اور تیز رفتار ریسرچ پروگرام کے ذریعے نئے وسائل کی دریافت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان